تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل ایک وفد کے ہمراہ کل امریکہ کا دورہ کریں گے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اِس وفد کا مقصد باہمی مفاد پر مبنی تجارتی معاہدے پر جلد اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ 26 ستمبر کو بھارت میں ہوئے امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے اہلکاروں کے گزشتہ دورے کے دوران، تجارتی معاہدے کے متعدد پہلوؤں پر مثبت بات چیت ہوئی تھی اور اس سمت کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔x