آج اسٹارٹ اپس کے 10 ویں قومی دن کے موقع پر تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت کا اسٹارٹ اپ ایکو نظام، پچھلی دہائی میں ایک تاریخی سنگ میل رہا ہے، جس سے اختراع، استحکام اور عالمی پہچان کے ایک سفر کی عکاسی ہوتی ہے۔
چھوٹے کاروباریوں، اختراع کاروں اور سرکردہ صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے بھارت کے اسٹارٹ اپ کے سفر کو کامیابی، ترقی، تجربات اور فتوحات کی ایک ناگزیر داستان قرار دیا۔