December 22, 2025 2:36 PM

printer

تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے کسانوں، چھوٹے کاروباریوں، طلباء، خواتین اور اختراع کاروں کو موقعے فراہم ہوں گے

آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ FTA سے کسانوں، چھوٹے کاروباریوں، طلباء، خواتین اور اختراع کاروں کو تجارت کیلئے مختلف موقعے فراہم ہوں گے۔ جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ FTA سے دنیا کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔ FTA سے ایک مضبوط اور قابل اعتبار بنیاد فراہم ہوئی ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے اگلے پانچ سال میں دوطرفہ تجارت کے دوگنا ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اگلے    15 سال میں نیو زیلینڈ سے بھارت میں 20 اَرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی اعتماد ظاہر کیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بھارت نیوزیلینڈ اقتصادی معاہدے سے ایک مسلسل رفتار ملی ہے۔ دوطرفہ تجارت 2024-25 میں ایک اَرب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ اشیاء اور خدمات کے شعبے میں کُل تجارت پچھلے سال تقریباً دو اَرب 40 کروڑ ڈالر رہی۔

آزاد تجارتی سمجھوتہ، جو بھارت کا سب سے تیزی سے تکمیل پانے والا FTA ہے، وکست بھارت 2047 کے قومی خاکے کے عین مطابق ہے۔ اس سلسلے میں بات چیت، اس سال 16 مارچ میں شروع ہوئی تھی۔ FTA کے تحت ایک اعلیٰ درجے کی اقتصادی شراکت داری قائم ہوگی، جس سے روزگار کو فروغ حاصل ہوگا اور تجارت آگے بڑھے گی، نیز سرمایہ کاری پر مبنی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ یہ زرعی پیداوار سے متعلق اختراع کو فروغ دے گی اور MSME کی شراکت داری کو طویل مدتی اقتصادی استحکام کو بڑھاوا دے گی۔ آزاد تجارتی سمجھوتے سے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق شراکت داری کو استحکام حاصل ہوگا۔