September 23, 2025 10:01 AM

printer

تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل نے بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے میں بات چیت کی خاطر امریکہ کے تجارت سے متعلق نمائندے  Jamieson Greer سے ملاقات کی ہے

تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل نے بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے میں بات چیت کی خاطر امریکہ کے تجارت سے متعلق نمائندے  Jamieson Greer سے ملاقات کی ہے۔ اس سے پہلے امریکی عہدیدار Brendan Lynch اور بھارت کے تجارت سے متعلق چیف مذاکرات کار راجیش اگروال کے درمیان کوششوں کو بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا تھا۔ یہ تجارتی مذاکرات، صدر ٹرمپ کی طرف سے 16 ستمبر کو بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو، اُن کے 75 ویں    یوم پیدائش کی مبارک باد دینے کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ جناب مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا تھا اور یوکرین میں امن کی خاطر ان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی حمایت کی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔