تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل آج سے مشترکہ کمیشن کی گیارھویں میٹنگ میں شرکت کیلئے عُمان کے شہر مسقط کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے میں جناب گوئل، عمان کے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر قیس بن محمد بن موسیٰ الیوسف سے بات چیت کریں گے۔ دونوں وزرا تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی اقتصادی صورتحال پر وسیع مذاکرات کریں گے۔
تجارت وصنعت کی وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اِس دورے سے عمان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے ملک کے عزم کا اظہار ہوتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔x