July 27, 2025 9:41 PM

printer

تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے، آج بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے FTA پر دستخط کئے جانے کے بعد مبارکباد دی ہے

تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے، آج بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے FTA پر دستخط کئے جانے کے بعد مبارکباد دی ہے۔ یہ معاہدہ بھارت کے بین الاقوامی تجارتی سفر میں ایک تاریخی واقعہ ہے۔ اس موقع پر ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس کا موضوع تھا: ’’برطانیہ کی مارکیٹ میں برآمدات کے موقعے‘‘، جس سے بھارت کے کاروباریوں اور برآمد کاروں کیلئے دستیاب نئے موقعوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ، محض کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہے بلکہ یہ ترقی یافتہ بھارت کی جانب ایک بڑا اور یکسر تبدیلی لانے والا قدم ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اِس معاہدے سے ماہی پروری، کپڑے کی صنعتوں، جواہرات اور زیورات، IT خدمات کے شعبے اور MSME جیسے شعبوں کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں نئے مقابلہ جاتی موقعے فراہم ہوں گے۔