تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کل نئی دلّی میں نیپال کے اپنے ہم منصب انل کمار سنہا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں نے بھارت اور نیپال کے درمیان نقل و حمل کے معاہدے کے ضابطوں میں ترمیم سے متعلق تبادلے کے سمجھوتے ایک دوسرے کو سونپے۔ تجارت اور صنعت کی وزارت نے کہا ہے کہ اِس سمجھوتے سے جوگبنی-وراٹ نگر کے درمیان براہ راست ریل کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔ اِس میں کنٹینر والے کوچیز اور مال گاڑی کی آمد و رفت ہوسکے گی۔ وزارت نے مزید کہا کہ اِس اقدام سے کولکاتہ اور وشاکھا پٹنم کی بندرگاہوں سے نیپال میں سامان پہنچانے میں سہولت فراہم ہوگی۔ x
Site Admin | November 14, 2025 10:02 AM | Goyal Nepal Meet
تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کل نئی دلّی میں نیپال کے اپنے ہم منصب انل کمار سنہا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔