November 28, 2025 2:57 PM

printer

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بہت سے ملکوں کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے سے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی گنجائش میں اضافہ کرنے میں مدد ملی ہے

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بہت سے ملکوں کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے سے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی گنجائش میں اضافہ کرنے میں مدد ملی ہے۔ آج نئی دلّی میں FICCI کی 98 ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت اس سلسلے میں 14 گروپ ملکوں کے ساتھ بات چیت کررہا ہے، جن میں امریکہ اور یوروپی یونین بھی شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے اور زیادہ مضبوط تحقیق وترقی کے فریم ورک اور صنعت کی شرکت کیلئے کہا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی کمپنیوں نے بھارت میں 100 اَرب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا عزم کیا ہے۔

 آتم نر بھر بھارت اب، ایک اجتماعی قومی مشن بن گیا ہے، جس میں ملک کا ہر شخص اپنے طریقے سے تعاون دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے، خود کفالت کے تصور کو، بھارت کی معاشی ترقی میں مرکزی حیثیت دی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ FICCI کی جنرل میٹنگ کا آج جو موضوع چنا گیا ہے، وہ خود انحصاری کے اقتصادی پاور ہاؤس کے مہاتماگاندھی کے تصور پر پورا اُترتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔