ایران میں بھارت کے سفارتخانے نے آج ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم سبھی بھارتی شہری اور بھارت نژاد افراد سفارتخانے کے رابطے میں رہیں اور غیر ضروری طور پر اِدھر اُدھر جانے سے گریز کریں۔ یہ ایڈوائزری ایران میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔ سبھی بھارتی شہریوں اور بھارت نژاد افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ تازہ صورتحال کی جانکاری کیلئے سفارتخانے کے سوشل میڈیا پیج کو دیکھتے رہیں۔ ہنگامی صورتحال میں ان نمبروں پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے:
پلس نو آٹھ نو – ایک دو آٹھ – ایک صفر نو – ایک ایک پانچ اور
پلس نو آٹھ نو – ایک دو آٹھ – ایک صفر نو – ایک صفر نو
وہاٹس ایپ کیلئے رابطہ نمبر ہے:
پلس نو آٹھ نو – صفر ایک صفر – چار چار پانچ – پانچ سات۔ دوسرا نمبر ہے:
پلس نو آٹھ نو – صفر ایک پانچ – نو نو تین – تین دو صفر اور
پلس نو ایک آٹھ- صفر آٹھ چھ- آٹھ سات ایک- سات صفر نو
Site Admin | June 15, 2025 9:47 PM
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج گُنٹور میں تجارت، زراعت اور ریاست آندھرا پردیش سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ میٹنگ کی۔ اِس میٹنگ میں تمباکو کی خریداری، پام آئل پر درآمداتی محصولات، ایکوا برآمدات کے چیلنجز اور آم کے گودے پر ٹیکس لگانے سمیت دیگر امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔ چندرا بابو نائیڈو نے تمباکو کی گھٹتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور براہ راست خریداری کے ذریعے کسانوں کی مدد کیلئے ریاست کی کوششوںکے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مرکز پر مالی ذمہ داری کا بوھ اٹھانے پر زور دیا۔ جناب پیوش گوئل نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ میٹنگ میں زیر بحث تمام مسائل کو مرکزی حکومت حال کرے گی۔
