تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس نے نئے سال 2026 کیلئے اپنا پیغام ہندی زبان میں جاری کیا ہے۔ یہ اقوام متحدہ میں ہندی زبان کے دائرے کو وسعت دینے کی بھارت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہندی تحریری متن اور ہندی سب ٹائٹلز کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ انتونیو گُتریس نے دنیا کو درپیش افراتفری اور غیر یقینی حالات سے خبردار کیا۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے زور دے کر کہا کہ وہ فوجی اخراجات کے بجائے ترقیاتی امداد پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ حقیقی تحفظ، جنگوں پر سرمایہ لگانے سے نہیں بلکہ غربت کے خلاف جدوجہد سے حاصل ہوتا ہے۔
Site Admin | December 30, 2025 2:41 PM
تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس نے نئے سال 2026 کیلئے اپنا پیغام ہندی زبان میں جاری کیا ہے