ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 27, 2025 3:06 PM

printer

تائیوان کی وزارت دفاع نے چین کے پانچ فوجی طیاروں، چودہ جنگی جہازوں اور ایک بڑے سمندری جہاز کو تائیوان کے قریب دیکھے جانے کی خبر دی ہے

تائیوان کی وزارت دفاع (ایم این ڈی) نے خبردی ہے کہ آج بھارتی وقت کے مطابق صبح سویرے ساڑھے تین بجے چین کے پانچ فوجی طیاروں، 14 جنگی جہازوں اور ایک بڑے سمندری جہاز کو تائیوان کے قریب دیکھا گیا ہے۔ ایک طیارہ تائیوان کی جنوب مغربی فضائی حدود میں داخل ہوگیا اس کے جواب میں تائیوان نے اپنے طیارے، جہاز اور میزائل سسٹم کو حالات پرنگاہ رکھنے کے لئے روانہ کیا۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ”ہم نے حالات پرنگاہ رکھی ہوئی ہے اور اس کا مناسب جواب دیا ہے۔“ تائیوان کے قرب و جوار میں حال کے دنوں میں چین کی فوجی نقل و حرکت کے بعد یہ واقعہ پیش آیاہے جس سے علاقے کے استحکام پر خدشات ظاہر ہوگئے ہیں۔

 چین، تائیوان پر اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ 1949 سے تائیوان خودمختارہے۔اُدھر تائیوان کی حکمران ڈیمو کریٹک پروگریسیو پارٹی DPP، چین کی جاسوسی روکنے کے لئے نئے اقدامات کررہی ہے۔پارٹی کے ممبران کے لئے چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ جانے سے قبل رپورٹ کرنی ہوگئی اور منظوری لینا لازمی ہوگا اور وہ واپسی پر ایک رپورٹ داخل کریں گے۔ ××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں