تائیوان نے ان رپورٹوں کے بعد، تحمل کا مطالبہ کیا ہے کہ چین 2025 میں اپنے فوجی اخراجات میں سات اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ کرے گا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کی Mainland Affairs Council (میک) نے کہا کہ چینی فوج تائیوان کے قریب اپنے جنگی طیاروں کے گشت کے ساتھ دفاعی اخراجات اور جارحیت میں اضافہ کر رہی ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تائیوان، ویتنام، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے قریب سمندروں میں چینی فوجی مشقوں میں بحری حفاظت سے سمجھوتہ کیا ہے اور خطے میں تناؤ بڑھایا ہے، جس سے بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
کَل قومی مقننہ میں پیش کئے گئے ایک مسودہ بجٹ رپورٹ کے مطابق چینی حکومت، 2025 مالی سال کیلئے 246 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے، یہ سال بہ سال کے حساب سے سات اعشاریہ دو فیصد سے زیادہ ہے۔
Site Admin | March 6, 2025 9:41 PM
تائیوان نے ان رپورٹوں کے بعد، تحمل کا مطالبہ کیا ہے کہ چین 2025 میں اپنے فوجی اخراجات میں سات اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ کرے گا