November 13, 2025 3:03 PM

printer

بے دخل کی گئی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے کیس کے فیصلے کی تاریخ کے اعلان کے بعد، ملک میں بڑھتے سیاسی تناؤ کے دوران بنگلہ دیش ہائی اَلرٹ پر ہے

بنگلہ دیش میں جرائم سے متعلق بین الاقوامی ٹرائبونل نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ معذول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اور اُن کے چوٹی کے دو سابق معاونوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے معاملے میں فیصلہ پیر یعنی 17 نومبر کو سنائے گا۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی سربراہی والے تین رکنی ٹرائبونل- 1 کی عدالتی کمیٹی نے یہ تاریخ مقرر کی ہے۔ جسٹس محمد شفیع العالم محمود اور جسٹس محیط الحق انعام چودھری، عدالتی کمیٹی کے دیگر ارکان ہے۔ ٹرائبونل نے کہا ہے کہ فیصلہ گذشتہ برس جولائی میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے دوران کئے گئے مبینہ جرائم سے متعلق ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا اور سیاسی بے چینی پیدا ہوئی اور آخرِ کار اگست میں عوامی لیگ سرکار کا خاتمہ ہوگیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔