ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 5, 2025 10:00 PM

printer

بی سی سی آئی نے 14 نومبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ یہ ٹیسٹ سیریز، اِس مہینے کی 14 تاریخ کو کولکاتہ میں شروع ہوگی۔ نائب کپتان رشبھ پنت نے صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپسی کی ہے۔ وہ اِس سال کے اوائل میں مانچیسٹر میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں زخمی ہوگئے تھے۔ تیز گیند باز آکاش دیپ کو پرسدھ کرشنا کی جگہ ٹیم میں واپس لایا گیا ہے۔ وکٹ کیپر این جگدیشن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بھارت کے دوسرے تیز گیند بازوں میں، جسپریت بُمرا اور محمد سراج، وہیں اسپین گیند بازوں میں رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو اور واشنگٹن سُندر شامل ہیں۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 نومبر سے کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ اِس مہینے کی 22 تاریخ کو گواہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیسٹ ٹیم، کپتان شُبھمن گل، نائب کپتان رشبھ پنت، یسشوی جیسوال، K.L. راہل، سائی سدرشن، دیو دَت Padikkal، دھرو جُریل، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سُندر، جسپریت بُمرا، اکشر پٹیل، نتیش کمار ریڈی، محمد سراج، کلدیپ یادو اور آکاش دیپ پر مشتمل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔