بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے آئندہ 19 سال تک کی عمر کے مردوں کے ICC عالمی کپ کیلئے ایک 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ آئندہ سال 15 جنوری سے 6 فروری تک زمبابوے اور Namibia میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم کی قیادت آیوش Mhatre کریں گے، جبکہ Vihaan Malhotra نائب کپتان ہوں گے۔ اِس کے علاوہ ویبھو سوریہ وَنشی، Aaron George اور Abhigyan Kundu کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پانچ بار کے چمپئن بھارت کو نیوزی لینڈ، امریکہ اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروب- بی میں شامل کیا گیا ہے۔
BCCI کی جونیئر کرکٹ کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 19 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کی 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے بھی بھارتی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
یہ سیریز 3 جنوری کو شروع ہوگی۔ Vaibhav سوریہ وَنشی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ Aaron George نائب کپتان بنائے گئے ہیں۔