بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے بنگلورو میں RCB کی IPL میں جیت کا جشن منانے کے دوران ہوئے جیسے حادثوں کو روکنے کے مقصد سے جامع رہنما خطوط وضع کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کل BCCI کی Apex Council کی 28 ویں میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اس کمیٹی کی قیادت بطور چیئرپرسن Devajit Saikia کریں گے۔ اس کمیٹی میں Prabhtej Singh Bhatia اور Rajeev Shukla بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی 15 دن کے اندر رہنما خطوط وضع کرے گی۔ Apex Council نے احمد آباد اور بینگلورو میں ہوئے دردناک حادثوں پر دکھ کا بھی اظہار کیا ہے جن میں کئی افراد کی موت ہوگئی ہے۔x