January 20, 2026 9:50 PM

printer

بی جے پی کے کارگزار صدر نتن نبین کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ وہ BJP کی میراث کو آگے بڑھائیں گے

بی جے پی کے کارگزار صدر نتن نبین کو پارٹی کا نیا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ پارٹی کے قومی ریٹرننگ افسر ڈاکٹر کے-لکشمن نے آج جناب نبین کو پارٹی صدر مقرر کئے جانے کا اعلان کیا اور اُنھیں نئی دلّی میں BJP ہیڈکوارٹر میں سنگٹھن پَرو پر انتخاب سے متعلق سرٹیفکیٹس سونپا۔جناب نبین کی BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزرا امت شاہ، راجناتھ سنگھ، جے پی نڈّا اور نتن گڈکری نے عزت افزائی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جناب نبین پارٹی کی میراث کو آگے لے کر جائیں گے۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ نومنتخبہ BJP قومی صدر کا تعلق ایک ایسی نسل سے ہے، جس نے ملک میں اہم اقتصادی، سماجی اور تکنیکی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔
جناب مودی نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ گذشتہ کچھ مہینوں میں تنظیم کے چھوٹے سے یونٹ سے لے کر قومی صدر کے انتخاب تک پورا عمل مکمل طور پر جمہوری طریقۂ کار پر انجام دیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی قیادت کو روایت اور بے پناہ تجربے سے رہنمائی حاصل ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت کے جذبے کے ساتھ تنظیم کو مضبوطی فراہم کر رہی ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے نومنتخبہ قومی صدر نتن نبین نے پارٹی کی اعلیٰ ترین پوزیشن تک پہنچنے کا موقع دینے کیلئے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جناب نبین نے اِس دن کو ایک عہد کا لمحہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے 140 کروڑ عوام بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی خاطر انتھک کام کر رہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔