بی جے پی کے کارگزار صدر نتن نبین پارٹی کا نیا صدر بننے والے ہیں۔ پارٹی کے قومی ریٹرننگ افسر ڈاکٹر کے-لکشمن نے اعلان کیا ہے کہ BJP کے قومی صدر کے عہدے کیلئے صرف نتن نبین کا نام پیش کیا گیا ہے۔ البتہ اِس کا باضابطہ اعلان کَل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ قومی صدر کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کے سبھی 37 سیٹ نتن نبین کی حمایت میں داخل کئے گئے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد تمام پیپر درست پائے گئے ہیں۔BJP کے قومی صدر جے پی نڈّا، مرکزی وزراء امت شاہ، راجناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور BJP کے پارلیمانی پارٹی بورڈ کے دوسرے ممبروں نے قومی صدر کے عہدے کیلئے نتن نبین کے نام کی تجویز پیش کی۔پارٹی کے قومی کونسل اور ریاستی کونسلوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک الیکٹورل کالج BJP کے قومی صدر کا انتخاب کرتا ہے۔فی الحال مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا اِس عہدے پر فائز ہیں۔
Site Admin | January 19, 2026 9:38 PM
بی جے پی کے کارگزار صدر نتن نبین پارٹی کے نئے قومی صدر بننے کیلئے پوری طرح تیار ہیں