بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سدھانشو ترویدی اور RSS کے جنرل سکریٹری دَتہ تِریا Hosabole نے آج نئی دلّی کے عالمی کتاب میلے میں سابق ممبر پارلیمنٹ ترون وجے کی تحریر کردہ ایک کتاب کا اجرا کیا۔ اِس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اُس زہر سے ملک کو آزاد کرنے کے بارے میں بات کی ہے، جسے Maculy نے 1835 میں لوگوں کے ذہن میں بھرنا شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب، اُن چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جن کا ملک کو فی الوقت سامنا ہے اور اِس میں اِن چیلنجوں سے نمٹنے کے حل کی بات بھی کی گئی ہے۔ اپنے خطاب میں جناب Hosabole نے کہا کہ بھارت، آج اُس علم کو فروغ دے رہا ہے، جو اس کے پاس قدیم زمانے سے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنف نے عظیم رزمیہ مہا بھارت سے متاثر ہوکر یہ کتاب لکھی ہے۔
Site Admin | January 15, 2026 9:53 PM
بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سدھانشو ترویدی اور RSS کے جنرل سکریٹری دَتہ تِریا Hosabole نے آج نئی دلّی کے عالمی کتاب میلے میں سابق ممبر پارلیمنٹ ترون وجے کی تحریر کردہ ایک کتاب کا اجرا کیا۔