August 24, 2025 9:41 PM

printer

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قومی ترجمان روی شنکر پرساد نے آج الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن رہنما بھارت کے انتخابی کمیشن جیسے آئینی اداروں پر یقین نہیں رکھتے، اسی لئے وہ انتخابی فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی SIR کی مخالفت کر رہے ہیں

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قومی ترجمان روی شنکر پرساد نے آج الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن رہنما بھارت کے انتخابی کمیشن جیسے آئینی اداروں پر یقین نہیں رکھتے، اسی لئے وہ انتخابی فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی SIR کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پٹنہ میں BJP دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جناب پرساد نے کہا کہ انتخابی فہرست کا ڈرافٹ یکم اگست کو شائع ہوا تھا لیکن اب تک حاصل شدہ دعوئوں اور اعتراضات SIR کے خلاف اُن کے دعوئوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔