January 4, 2026 9:47 PM

printer

بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ چناؤ والی ریاستوں، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں زبردست فتح حاصل کرنے کو یقینی بنائیں

 بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج زور دے کر کہا ہے کہ NDA اتحاد، ملک بھر کے اسمبلی انتخابات میں جیت کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ اور یہ بات یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں بھی کامیابی یہ داستان دوہرائی جائے گی۔ آج شام تمل ناڈو میں Pudukottal کے مقام پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت، ایک خاندان کی حکومت ہے، جس کا دوسرا نام بدعنوانی ہے۔ لہٰذا، ریاست کے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اِسے مسترد کردیں۔ BJP کے رہنما نے مزید کہا کہ تمل ناڈو میں AIADMK اتحاد کے ساتھ NDA حکومت کی تشکیل کا وقت آگیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی سرکار، ریاست کیلئے مختص رقم میں مسلسل اضافہ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے گذشتہ 10 برس کے دوران ریاست میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا تقابلی اعداد و شمار پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے 2014 تک UPA سرکار نے ایک لاکھ 53 ہزار کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کی منظوری دی، جبکہ 2014 کے بعد مودی سرکار نے 11 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے پروجیکٹوں کو مختص کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے Sengol کو پارلیمنٹ میں لاکر تمل ناڈو اور قدیم تمل زبان اور ثقافت پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے نائب صدر کے عہدے کیلئے سی پی رادھا کرشنن کو نامزد کئے جانے کا بھی ذکر کیا۔ 

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔