بی جے پی کے ارکانِ اسمبلی اور ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے تین روزہ تربیتی کیمپ، آج مدھیہ پردیش میں واقع پہاڑی مقام Pachmarhi میں شروع ہوا۔ وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے اِس تربیتی کیمپ کا افتتاح کیا۔ جناب شاہ نے وزراء اور ارکانِ اسمبلی کو غلط بیان بازی سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ غلطیاں ہوتی ہیں تاہم اِس بات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے کہ غلطیاں دوبارہ نہ ہوں۔ BJP کے تمام وزرا، ارکانِ اسمبلی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان کے علاوہ ریاستی حکومت، اِس تین روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کر رہی ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان بھی اِس پروگرام میں موجود تھے۔
Site Admin | June 14, 2025 9:44 PM
بی جے پی کے ارکانِ اسمبلی اور ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے تین روزہ تربیتی کیمپ، آج مدھیہ پردیش میں واقع پہاڑی مقام Pachmarhi میں شروع ہوا
