مہاراشٹر میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ابھی چناؤ کمیشن نے نہیں کیا ہے، لیکن ابتدائی رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ برسراقتدار مہایوتی، 214 بلدیاتی اداروں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے BJP اور مہایوتی کو اپنی اکثریت دلانے پر مہاراشٹر کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ناگپور میں میڈیا کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے جناب فڑنویس نے یقین دلایا کہ اُن کی سرکار، ترقیاتی کام کرے گی اور عوام نے جو اعتماد ظاہر کیا ہے، اُس پر وہ پورا اترے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس چناؤ میں صرف ترقی کے معاملے پر ووٹ مانگے گئے تھے۔اُدھر مرکزی وزیر اور BJP کے سینئر رہنما نتن گڈکری نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، Ravindra Chavan اور پارٹی کارکنوں کو چناؤ میں اکثریت دلانے پر مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان نے BJP کے ترقی پر مبنی کام کرنے کے طریقے پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔
Site Admin | December 21, 2025 9:49 PM
بی جے پی کی قیادت والے برسرِ اقتدار مہایُتی اتحاد نے، مہاراسٹر مقامی ادارے کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر کامیابی کی طرف پیش قدمی کی ہے