سینئر BJP لیڈر اور وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج پارٹی لیڈروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی، اُن عوام مرکوز پالیسیوں اور پروجیکٹوں کے بارے میں عوام الناس کے درمیان آگاہی پھیلائیں، جنہوں نے گذشتہ 11 برس کے دوران لوگوں کی زندگی کی کایاپلٹ کی ہے۔ جناب سنگھ پٹنہ کے گیان بھون میں BJP ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے تمام پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی آئین کے نام پر RJD اور کانگریس کے ذریعے پھیلائے جارہے غلط بیانات کا پردہ فاش کریں۔ جناب سنگھ نے کہا کہ پچھلے 11 سالوں میں مودی سرکار نے بہار سمیت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ x
Site Admin | July 2, 2025 11:53 PM
بی جے پی پارٹی لیڈر اور کارکنان وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی، اُن عوام مرکوز پالیسیوں اور پروجیکٹوں کے بارے میں عوام الناس کے درمیان آگاہی پھیلائیں: راج ناتھ سنگھ