امید ہے کہ BJP پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ آج شام نئی دلّی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ہوگی۔ پارلیمانی بورڈ کے سبھی ارکان اِس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نائب صدرِ جمہوریہ کے عہدے کے چناؤ کیلئے امیدوار کے نام پر تبادلہئ خیال ہونے کی امید ہے۔
حکمراں قومی جمہوری اتحاد NDA کے رہنماؤں نے، اِس مہینے کی چھ تاریخ کو اتفاقِ رائے سے ایک قرار داد منظور کرکے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور BJP کے صدر جگت پرکاش نڈا کو نائب صدر کے عہدے کے چناؤ کیلئے NDA امیدوار کے نام کو حتمی شکل دینے کا اختیار دیا تھا۔
NDA کو الیکٹورل کالج میں واضح اکثریت حاصل ہے، جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان شامل ہوتے ہیں۔ نائب صدر کے عہدے کے چناؤ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمعرات تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔
Site Admin | August 17, 2025 3:10 PM
بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ آج شام نئی دلّی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ہونے والی ہے
