بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل آئی این ڈی آئی اے بلاک میں تضاد اور نفاق صاف نظر آرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں BJP کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ عام آدمی پارٹی پہلے ہی یہ اعلان کرچکی ہے کہ وہ اب اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔ انھوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کے آئندہ ہونے والے اجلاس کا استعمال مثبت، موثر اور تعمیری انداز سے کرے۔
Site Admin | July 19, 2025 9:51 PM
بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل آئی این ڈی آئی اے بلاک میں تضاد اور نفاق صاف نظر آرہے ہیں