March 12, 2025 9:38 PM

printer

بی جے پی نے ہریانہ کے مختلف میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسلز اور مینوسپلٹیزکے میئر، صدر اور وارڈ ممبروں کے انتخاب میں بڑی جیت حاصل کی

بی جے پی نے آج ہریانہ کے مختلف میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسلز اور مینوسپلٹیزکے میئر، صدر اور وارڈ ممبروں کے انتخاب میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے گروگرام اور روہتک سمیت دس میئر کے عہدوں میں سے 9 پر جیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی امیدوار پروین جوشی نے فریدآباد  میونسپل کارپوریشن میں میئر کے عہدے پر تاریخی جیت درج کی ہے۔ انہوں نے کانگریس امیدوار لتا رانی کو تین لاکھ 16 ہزار 852 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ اس موقع پر ہریانہ کے وزیراعلی نائب سنگھ سینی نے کہا کہ عوام نے حکومت کے کام کاج اور پالیسیوں پر منظوری کی مہر لگا دی ہے اور ٹرپل انجن حکومت ایک ترقی یافتہ ہریانہ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تیز رفتاری سے کام کرتی رہے گی۔بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے ہریانہ میونسل کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت پر ہریانہ کے وزیراعلی نائب سنگھ سینی، بی جے پی کے ریاستی سربراہ موہن لال بدولی اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔