بی جے پی نے کانگریس سربراہ ملک ارجن کھڑگے پر عوامی جلسوں میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور سابق صدر رام ناتھ کووند کے ناموں کا غلط تلفظ کرکے اُن کی بے عزتی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ BJP کے ترجمان گورو بھاٹیا نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے کانگریس پارٹی کی دلِت اور خواتین مخالف ذہنیت کا اظہار ہوتا ہے۔ جناب بھاٹیا نے مطالبہ کیا کہ جناب کھڑگے کو تحریری طور پر معافی مانگنی چاہیئے۔ جناب بھاٹیا نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور دوسرے پارٹی رہنماؤں سے پوچھا کہ کیا وہ کھڑگے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں؟
Site Admin | July 8, 2025 3:01 PM
بی جے پی نے کانگریس سربراہ ملک ارجن کھڑگے پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور سابق صدر رام ناتھ کووند کی بے عزتی کرنے کا الزام لگایا ہے