December 14, 2025 9:48 PM

printer

بی جے پی نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی کے عمل پر مبینہ طور پر تذبذب پیدا کرنے پر کانگریس کی آج نکتہ چینی کی

بی جے پی نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی کے عمل پر مبینہ طور پر تذبذب پیدا کرنے پر کانگریس کی آج نکتہ چینی کی۔
نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال پارلیمنٹ میں ہوچکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس تبادلۂ خیال کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالوں کا نکتہ بہ نکتہ جواب دیا ہے۔ جناب پاترا نے الزام لگایا کہ کانگریس، بھارت کے آئینی اداروں کی بے حرمتی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت کی طاقت، سب کو اچھی طرح معلوم ہے۔
اُدھر کانگریس پارٹی نے چناؤ معاملوں پر آج دلّی کے رام لیلا میدان میں ایک ریلی کی۔ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں نے اجتماع سے خطاب کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔