ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 22, 2025 9:47 PM

printer

بی جے پی نے ووٹر فہرستوں کی جاری خصوصی تفصیلی نظرثانی مشق کے معاملے پر آج مغربی بنگال حکومت پر تنقید کی

بی جے پی نے ووٹر فہرستوں کی جاری خصوصی تفصیلی نظرثانی مشق کے معاملے پر آج مغربی بنگال حکومت پر تنقید کی۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے BJP کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے مبینہ طور پر کہا کہ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی غیر قانونی طور پر ملک میں رہ رہے افراد پر مبنی TMC کے ووٹ بینک کے سبب اِس مہم سے خوفزدہ ہیں۔ جناب بھاٹیہ نے کہا کہ یہ مشق، آئینی طریقۂ کار کے ساتھ12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ہے اور اِس کا مقصد اصل ووٹروں کی نشاندہی کرنا ہے۔ جناب بھاٹیہ نے کہا کہ یہ نریندر مودی حکومت کا عہد ہے کہ غیر قانونی طور پر رہ رہے لوگ نہیں، صرف بھارتی شہری ہی حکومت چنیں گے۔BJP کے ترجمان نے تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ اور DMK کی رہنما Udhayanidhi Stalinکی سنسکرت زبان سے متعلق رائے زنی پر بھی نکتہ چینی کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔