بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال میں روہنگیہ تارکین وطن کو ووٹر فہرست سے باہر کرنے کے اپنے مطالبے کو تیز کر دیا ہے۔ بی جے پی کا یہ مطالبہ اگلے سال کے اوائل میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر Suvendu adhikari کی قیادت میں کولکاتہ میں چیف الیکٹورل افسر کے دفتر تک ایک احتجاجی مارچ کیا گیا، جس کے تحت بر سر اقتدار ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر ووٹر فہرست میں روہنگیہ کے نام شامل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جناب ادھیکاری نے زور دے کر کہا ہے کہ
بی جے پی ووٹر فہرست میں ممکنہ ہیرا پھیری جیسے اقدام کی سخت مخالفت کرے گی۔ ×