بی جے پی نے آج TMC کی قیادت والی مغربی بنگال سرکار پر کولکتہ میں ارجنٹینا کے فٹبال کے کھلاڑی Lionel Messi کی تقریب کے دوران مبینہ بدانتظامی سے لوگوں کو ناامید کرنے کا الزام لگایا۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے رکن پارلیمنٹ اور ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے اِسے پورے ملک کیلئے ایک شرمناک لمحہ قرار دیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اسی طرح کے واقعات کرناٹک اور تمل ناڈو جیسی غیر NDA قیادت والی ریاستوں میں پیش آچکے ہیں جو امن وقانون کی خستہ صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ اِن ریاستوں میں جو اقتدار میں ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ انھوں نے عوامی تقریبات کو ذاتی اَنا کی تسکین کا وسیلہ بنانے کیلئے اتھارٹی پر الزام لگایا۔
Site Admin | December 13, 2025 9:46 PM
بی جے پی نے آج TMC کی قیادت والی مغربی بنگال سرکار پر کولکتہ میں ارجنٹینا کے فٹبال کے کھلاڑی Lionel Messi کی تقریب کے دوران مبینہ بدانتظامی سے لوگوں کو ناامید کرنے کا الزام لگایا