بی جے پی نے آج انتخابی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی خصوصی مہم، SIR سے متعلق دستاویزات کی فہرست کی تصدیق کرے اور اُن کا جائزہ لے۔ BJP کے سینئر لیڈر امت مالویہ کی قیادت میں BJP کے وفد نے آج نئی دلّی میں اس بارے میں انتخابی کمیشن کے افسران سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جناب مالویہ نے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں SIR کیلئے رجسٹرڈ کئے گئے کئی دستاویزات غیرقانونی طریقے سے حاصل کئے گئے ہیں اور یہ پوری طرح سے ناجائز ہیں۔ جناب مالویہ نے انتخابی کمیشن سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ مغربی بنگال میں بوتھ لیول افسران کو مبینہ طور پر ڈرانے دھمکانے اور اُن پر دباؤ ڈالنے کے معاملات پر توجہ دے۔
Site Admin | November 3, 2025 9:36 PM
بی جے پی نے آج انتخابی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی خصوصی مہم، SIR سے متعلق دستاویزات کی فہرست کی تصدیق کرے اور اُن کا جائزہ لے۔