بی جے پی نے آج کہا ہے کہ انڈین اورسیز کانگریس چیئرمین Sam Pitroda کی جانب سے چین کے بارے میں کی گئی رائے زنی، بھارت کی شناخت، سفارتکاری اور خودمختاری کیلئے ایک گہرا دھچکا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ اس سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، عالمی پلیٹ فارم پر ایک طاقتور اور بااثر ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ متعدد منفی قوتیں ملک کی بے مثال ترقی کو روکنے کی سازش کر رہی ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ Sam Pitroda کا یہ بیان، اُن فوجیوں کی توہین ہے جنھوں نے بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان گلوان وادی میں ہوئے تصادم کے دوران اپنی جانیں قربان کی تھیں۔
اسی دوران، کانگریس نے Sam Pitroda کے اس تبصرے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ جناب Sam Pitroda کی جانب سے چین کے بارے میں کی گئی مبینہ رائے زنی، انڈین نیشنل کانگریس کے نظریات بالکل نہیں ہیں۔
Site Admin | February 17, 2025 9:54 PM
بی جے پی نے آج کہا ہے کہ انڈین اورسیز کانگریس چیئرمین Sam Pitroda کی جانب سے چین کے بارے میں کی گئی رائے زنی، بھارت کی شناخت، سفارتکاری اور خودمختاری کیلئے ایک گہرا دھچکا ہے