June 8, 2025 9:45 PM

printer

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت والا کُل پارٹی وفد، جرمنی کے اپنے کامیاب دورے کو مکمل کرنے کے بعد آج دلّی واپس آگیا ہے

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت والا کُل پارٹی وفد، جرمنی کے اپنے کامیاب دورے کو مکمل کرنے کے بعد آج دلّی واپس آگیا ہے۔ وفد نے دہشت گردی کے خلاف ہرگز برداشت نہ کرنے کے، بھارت کے مضبوط پیغام کو آگے بڑھایا ہے۔
جناب پرساد نے دورے سے واپس آنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے وفد نے فرانس، اٹلی، ڈنمارک، انگلینڈ، برسلز اور جرمنی کا دورہ کیا اور اِن ملکوں نے، پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت اور یوروپ کے درمیان نئے سرے سے تعلقات قائم ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ یوروپ، دہشت گردی کے معاملے میں بھارت کے ساتھ ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ سات کُل جماعتی وفود نے اہم شراکت دار ملکوں کا دورہ کیا، جس کے دوران انھوں نے دہشت گردی کے خلاف، بھارت کے اجتماعی عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے میں بھارت کے، قومی سطح پر اتفاقِ رائے اور پختہ عزم کو مضبوطی سے ظاہر کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔