March 8, 2025 9:52 PM

printer

بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈّا نے کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار خواتین کی قیادت میں ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ ملک کو آگے لے جارہی ہے

بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈّا نے کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار خواتین کی قیادت میں ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ ملک کو آگے لے جارہی ہے۔ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نئی دلّی میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم کا یقین ہے کہ دنیا اُسی وقت ترقی کرسکتی ہے جب خواتین بااختیار ہوجائیں گی۔ جناب نڈا نے کہا کہ اِسی مقصد کے ساتھ BJP ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ آگے بڑھی ہے اور یہ BJP کا بنیادی اصول رہا ہے۔ انھوں نے مہیلا سمردّھی یوجنا کی منظوری کیلئے دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کیا۔ دلّی اسمبلی انتخابات کے دوران BJP کا یہ انتخابی وعدہ تھا۔ انھوں نے عام آدمی پارٹی کی سابقہ سرکار پر دلّی کی خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہ کرنے کا الزام لگایا۔
دلّی سرکار نے آج غریب خواتین کو ماہانہ دو ہزار 500 روپئے فراہم کرنے کیلئے مہیلا سمردّھی یوجنا کی منظوری دی۔ دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اِس کا اعلان آج قومی راجدھانی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد دلّی سرکار کی کابینہ کی میٹنگ میں اِس اسکیم کو منظوری دی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔