بی جے پی شیوسینا اتحاد نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں زبردست جیت حاصل کی ہے۔بی جے پی نے شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مہاراشٹر کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نئی دلّی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ BJP اور اتحادی پارٹیوں پر مشتمل مہایوتی اتحاد نے BMC انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں BJP اور NDA کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ڈاکٹر ترویدی نے مزید کہا کہ BJP نے کیرالہ کے تریوننت پورم میونسپل کارپوریشن میں پہلی مرتبہ اکثریت حاصل کی ہے اور آج BMC انتخابات میں بھی تاریخی اور غیرمعمولی جیت درج کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن انتخابات میں BJP اور شیو سینا اتحاد کی جیت، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں NDA حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر عوام کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب شاہ نے اِس جیت کو مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت کی کار کردگی پر عوام کا اعتماد قرار دیا۔
Site Admin | January 16, 2026 9:48 PM
بی جے پی شیوسینا اتحاد نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں زبردست جیت حاصل کی ہے