ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 28, 2024 4:23 PM

printer

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کی ترجمان سودھانشو تریویدی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے سرکار سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو مکمل احترام اور عزت دینے کیلئے پوری طرح عہد بستہ ہے۔

BJP کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کی ترجمان سودھانشو تریویدی نے کہا ہے کہ BJP اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں NDA سرکار ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے اہم بنیاد رکھنے والے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو مکمل احترام اور عزت دینے کیلئے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے میموریل کیلئے جگہ مختص کرنے کے معاملے پر جناب تریویدی نے کہا کہ کل ہی کابینہ نے اپنی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یاد میں ایک یادگاری عمارت تعمیر کی جائے گی اور اس کی جانکاری کانگریس پارٹی کو بھی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے کو بتایا کہ حکومت نے، ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یاد میں ایک میموریل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زمین کے حصول، ٹرسٹ کی تشکیل اور زمین کی منتقلی جیسے معاملات کے مکمل ہونے میں جتنا بھی وقت لگتا ہے، اس کے فوراً بعد میموریل تعمیر کرنے کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کانگریس پر اس سلسلے میں سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ BJP کے MP نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔