ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2025 2:53 PM

printer

بی ایس ایف نے جموں و کشمیر میں ایک پاکستانی درانداز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے

بی ایس ایف نے جموں و کشمیر میں ایک پاکستانی درانداز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ جب بی ایس ایف کے جوانوں نے کَل کَٹھوا ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ایک گروپ کو بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا،  تو انہوں نے گولی چلا دی۔ بی ایس ایف کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا ہے کہ اُن لوگوں کو بار بار وارننگ دی گئی، لیکن انہوں نے اِس کی پرواہ نہیں کی اور تب اگلی چوکیوں پر تعینات   بی ایس ایف کے جوانوں نے گولی چلا دی اور ایک درانداز زخمی ہوگیا۔ زخمی درانداز کو فوراً گرفتار کرلیا گیا اور اُسے فوراً علاج کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اِس کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اُس کا بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کا کیا مقصد تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں