بیڈ منٹن میں، معروف بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین Kumamoto Masters جاپان ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے لکشیہ سین نے کَل کوارٹر فائنل میں سنگاپور کے سابق عالمی چیمپئن Loh Kean Yew کو اکیس۔تیرہ، اکیس۔سترہ سے شکست دی۔
فائنل میں جگہ بنانے کیلئے لکشیہ سین کا مقابلہ آج جاپان کے عالمی نمبر 13 اور 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی Kenta Nishimoto سے ہوگا۔x