ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 11, 2024 10:02 PM

printer

بیڈمنٹن کی بھارتی تنظیم نے ملیشیا کے ڈبلز کے ماہر کھلاڑی تن کم ہر کو بھارت کے ڈبلز بیڈمنٹن کا کوچ مقرر کیا ہے

بیڈمنٹن کی بھارتی تنظیم نے ملیشیا کے ڈبلز کے ماہر کھلاڑی Tan Kim Her کو بھارت کے ڈبلز بیڈمنٹن کا کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ دوسری بار بھارت کیلئے کوچ بنے ہیں۔ اِس سے پہلے 2015 سے 2019 کے درمیان وہ بھارتی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔

چراغ شیٹی اور سَتوِک سائیراج رَنکی ریڈی کی کامیاب جوڑی کی تشکیل میں پہلے بھی، اُن کا اہم رول رہا ہے۔ 2026 ایشیائی کھیلوں اور 2028 لاس اینجلس اولمپک کیلئے بھارت کی تیاریوں کے حصے کے طور پر ڈبلز کی مضبوط شراکت داری بنانے اور کھلاڑیوں کی مضبوط ٹیم تشکیل دینے پر اب اُن کی توجہ مرکوز ہوگی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں