سوریہ کرشمہ تَمیری نے وجے واڑہ میں 87 ویں سینئر نیشنل بیڈمنٹن چمپئن شپ میں خواتین کا سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے آج Tanvi Patri کو شکست دی۔ پہلا گیم ہارنے کے بعد تَمیری نے مضبوط واپسی کی اور سترہ-اکیس، اکیس-بارہ، اکیس-چودہ سے فائنل جیت لیا۔مردوں کے سنگلز میں رِتوک سنجیوی نے اکیس-سولہ، بائیس-بیس سے بھارت راگھوو کو شکست دے کر خطاب جیت لیا۔مردوں کے ڈبلز میں A ہری ہَرن اور روبَن کمار نے فائنل میں جیت حاصل کی۔ خواتین کے ڈبلز کے فائنل میں شیکھا گوتم اور اشونی بھٹ نے خطاب جیتا، جبکہ مکسڈ ڈبلز کے وفائنل میں ستوِک ریڈی اور رادھیکا شرما نے خطاب جیتا۔
Site Admin | December 28, 2025 9:35 PM
بیڈمنٹن میں 87 ویں سینئر نیشنل چمپئن شپ میں رِتوِک سنجیوی نے مردوں اور سوریہ کرشمہ نے خواتین کے اپنے اپنے سنگلز کے خطاب جیت لئے ہیں