January 23, 2026 9:37 AM | Badminton

printer

بیڈمنٹن میں کَل جکارتہ میں بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیہ سین انڈونیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

بیڈمنٹن میں کَل جکارتہ میں بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیہ سین انڈونیشیا ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ خواتین کے سنگلز میں دو مرتبہ اولمپک میڈل جیت چکی پی وی سندھو ڈِنمارک کی کھلاڑی کو اکیس-اُنیس، اکیس-اٹھارہ سے ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچیں۔ مردوں کے سنگلز میں ساتویں پوزیشن کے کھلاڑی لکشیہ سین بھی ہانگ کانگ کے Jason Gunawan کو اکیس-دَس، اکیس- گیارہ سے ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے۔×