سرکردہ بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت، جاپان کے Yushi Tanaka کو ہراکر ملیشیا ماسٹرس کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے Tanaka کو اکیس-اٹھارہ ؍ چوبیس-بائیس سے ہرایا۔
کَل فائنل میچ میں اُن کا مقابلہ عالمی نمبر 4 چین کے Li Shi Feng سے ہوگا۔لی نے ایک دیگر سیمی فائنل میں جاپان کے Kodai Naraoka کو شکست دی۔انڈیا اوپن 2019 سے BWF فائنل میں سری کانت کی یہ پہلی شمولیت ہوگی۔ انھوں نے آخری مرتبہ 2017 میں ایک خطاب جیتا تھا۔
Site Admin | May 24, 2025 9:35 PM
بیڈمنٹن میں کدامبی سری کانت ملیشیا ماسٹرس کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں