December 20, 2025 9:46 AM | Badminton

printer

بیڈمنٹن میں چین کے شہر Hangzhou میں جاری سیزن کے اختتامی BWF ورلڈ ٹور فائنزل کے سیمی فائنل میں آج مردوں کے ڈبلز کی معروف جوڑی ساتوِک سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی کا مقابلہ چین کی Liang Wei Keng اور Wang Chang کی جوڑی سے ہوگا۔

بیڈمنٹن میں چین کے شہر Hangzhou میں جاری سیزن کے اختتامی BWF ورلڈ ٹور فائنزل کے سیمی فائنل میں آج مردوں کے ڈبلز کی معروف جوڑی ساتوِک سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی کا مقابلہ چین کی Liang Wei Keng اور Wang Chang کی جوڑی سے ہوگا۔ تیسرے درجے کے کھلاڑی ساتوِک اور چراغ بھارتی مردوں کے ڈبلز کی پہلی ایسی جوڑی بن گئی ہے، جو کل شام اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور گروپ B میں سرِ فہرست ہے۔

بھارت کی اس معروف جوڑی نے اپنے گروپ کے آخری میچ میں ملیشیا کی عالمی نمبر دو جوڑی Aaron Chia اور Soh Woo Yik کو سترہ-اکیس، اکیس-اٹھارہ، اکیس-پندرہ سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی جوڑی سرِ فہرست چار جوڑیوں میں پہنچ گئی ہے۔×