بیڈمنٹن میں بھارت کھلاڑی تنوی شرما، اُنتی ہُڈا اور کدامبی سری کانت لکھنؤ میں جاری سید مودی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سنگلز کے مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں 16 سال کی تنوی شرما نے ہانگ کانگ کی کھلاڑی Sin Yan Happy کو ہرایا۔ سیمی فائنل میں اب اُن کا مقابلہ جاپان کی کھلاڑی Hina Akechi سے ہوگا۔ اُنتی ہُڈا نے اپنے ہم وطن کھلاڑی رَکشیتا رام راج کو شکست دی۔ سیمی فائنل میں اب اُن کا مقابلہ ترکی کی کھلاڑی Neslihan Arin سے ہوگا۔
مردوں کے سنگلز میں متھن منجوناتھ نے مَنراج سنگھ کو ہرایا۔ کدامبی سری کانت نے پریانشو رَجاوت کو شکست دی۔