ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 12, 2025 9:42 PM

printer

بیڈمنٹن میں لکشیہ سین، آیوش شیٹی کو ہراکر، ہانگ کانگ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں

بھارت کے لکشیہ سین، بھارت کے ہی بیڈمنٹن کے کھلاڑی آیوش شیٹی کو سنسنی خبر مقابلے میں ہرا کر ہانگ کانگ اوپن بیڈ منٹن ٹورنا مینٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ آج کے کوارٹر فائنل میچ میں دونوں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن تجربہ کار لکشیہ سین نے اکیس -سولہ، سترہ – اکیس اور اکیس- تیرہ سے یہ میچ جیت لیا۔ اسی دوران مردوں کے ڈبلز زمرے میں بھارت کے ساتوک سائیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی، سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بھارت کی اول درجے کی اس جوڑی نے ملیشیا کے عارف جنیدی اور Roy Yap کی جوڑی کو اکیس- چودہ ، بیس- بائیس اور اکیس- سولہ سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں اب اُن کا مقابلہ Chinese Taipei کے Chen Cheng Kuan اور LIN Bing wei سے ہوگا۔