بھارت کی سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو BWF عالمی چیمپئن شپ 2025 میں کوارٹر فائنل میچ کھیلیں گی۔ کوراٹر فائنل میں پیرس کے Adidas Arena میں اُن کا مقابلہ انڈونیشیا کی کھلاڑی Putri Kusuma Wardani سے ہوگا۔
اِس سے پہلے کَل پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پی وی سندھو اور دھرو کپیلا-تنیشا کراسٹو کی جوڑی نے اپنے اپنے حریف کھلاڑیوں پر شاندار جیت درج کی۔ پی وی سندھو نے عالمی نمبر 2 چین کی کھلاڑی Wang Zhiyi کو ہرایا، جبکہ دھرو کپیلا اور تنیشا کراسٹو کی جوڑی نے ہانگ کانگ کی 5 ویں درجے کی جوڑی Tang Chun Man اور Tse Ying Suet کو شکست دی۔
آج رات مردوں کے ڈبلز کے کوراٹر فائنل میں ستوِک سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی کا مقابلہ ملیشیا کے Aaron Chia اور Soh Wooi Yik سے ہوگا۔
Site Admin | August 29, 2025 2:38 PM
بیڈمنٹن میں خواتین کے سنگلز میں پی وی سندھو اور مردوں کے ڈبلز کی، ستوک سائیراج، چراغ شیٹی کی جوڑی، آج پیرس میں BWF عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں کھیلے گی