بھارت کے، بیڈمنٹن کے مایہئ ناز کھلاڑی لکشیہ سین آج نئی دلّی میں، انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے، مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں، چینی تائی پے کے Lin Chun-Yi کے ساتھ کھیلیں گے۔ یہ میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔
اِس سے پہلے لکشیہ سین نے پری کوارٹر فائنل میں جاپان کے Kenta Nishimoto کو، سیدھے سیٹوں میں 21-19، 21-10 سے شکست دی تھی۔ یہ میچ نئی دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈئم میں کھیلا گیا تھا۔