بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین نے آسٹریلیائی اوپن میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔ یہ اِس سال کا اُن کا پہلا ٹائٹل ہے۔ آج سڈنی میں کھیلے گئے فائنل میں لکشیہ سین نے 26ویں نمبر کے جاپان کے کھلاڑی Yushi Tanaka کو 21-15 اور 21-11 سے ہرا دیا۔
لکشیہ سین 2021 کی عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت چکے ہیں، جبکہ 2024 میں انہوں نے لکھنؤ میں Super 300 کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔